عشرت جہاں معاملے پر چل رہی الزام تراشی کے درمیان بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی سینئر لیڈر اور ممبر پارلیمنٹ میناکشی لیکھی نے اس معاملے میں ’’سازش‘‘ کو بے نقاب کرنے پر زور دیتے ہوئے گزشتہ ترقی پسند اتحاد (یو پی اے) پر سیاسی مفاد کی تکمیل کے لئے ملک کی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے اور جان پر کھیلنے والے آئی بی کے جانباز حکام کو ذلیل کرنے کا الزام لگایا
ہے۔
مسز لیکھی نے اپنے بلاگ میں لکھا ہے کہ ممبئی حملے کے ملزم پاکستانی نژاد امریکی دہشت گرد ڈیوڈ کولمین ہیڈلی کی جانب سے عشرت کے لشکر طیبہ کی رکن ہونے کی تصدیق کر کے معاملے میں آخری کیل ٹھونک دینے کے بعد اب یہ سوال اٹھتا ہے کہ ایک دہائی تک مسٹر نریندر مودی کے خلاف زہریلےپروپیگنڈہ کو کس نے ہوا دی۔
انہوں نے کہا کہ اب اس سازش سے پردہ اٹھانے کا وقت آ گیا ہے